نائیجیریا کے دو بڑے دریاؤں میں سیلاب سے اب تک100سے زائد افراد دم توڑ چکے ہیں
نائیجیریا کے دو بڑے دریاؤں میں سیلاب سے اب تک سو سے زائد افراد دم توڑ چکے ہیں۔ نائجیریا کے ادارے نیشنل ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے مطابق ملک میں شدید بارشوں کے بعد دونوں دریا ابل پڑے۔ سیلاب سے شہری کی نسبت دیہاتی علاقے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔ دو ہفتوں سے سیلاب کی تباہ کاریوں کے پیش نظر حکومت نے متاثرہ علاقوں کے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آفت زدہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔ بدترین سیلاب سے اب تک نائیجیریا میں ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں جبکہ بڑے پیمانے پر کھیت تباہ ہو چکے ہیں۔