چین میں منفرد پینگ بنائی گئی ہے
پیروں تلے سبزہ اور لہلہاتے درخت، دلکش ماحول میں جھولا جھلانے کا اپنا ہی مزہ ہے، اسی مزے کو دوبالا کرنے کیلئے چین میں منفرد پینگ بنائی گئی ہے جو زمین پر نہیں بلکہ زمین سے تین سو بیس میٹر بلند پہاڑ کی چوٹی پر ہے،ہر خاص و عام کی تفریح کا مزہ دوبالا کرتی یہ پینگیں چار ،چھ ،آٹھ اور بیس میٹر تک اونچی ہیں،لیکن اس پر جھولا لینے کیلئے آپکا حوصلہ بلند اور دل مضبوط ہونا ضروری ہے۔