مانسہرہ:دوران اسمبلی لوہےکا پائپ بجلی کے تار سے ٹکرا گیا، ٹیچر اور3 طلبا جاں بحق
پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا، جب ٹیچر اور طلبا اسمبلی کے دوران لوہے کے پائپ پر جھنڈا چڑھا رہے تھے کہ وہ وہاں لٹکنے والے بجلی کے تار سے ٹکرا گیا۔کرنٹ اتنا شدید تھا کہ ٹیچر اور 3 طلبا موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔جاں بحق ہونے والے بچے چوتھی، پانچویں اور آٹھویں جماعت کے طالب علم تھے، جن کی شناخت نعمان، بلال اور آصف کے نام سے کی گئی۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا۔