ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا۔
ملک بھر میں بارشوں کے بعد مطلع صاف ہونے سے دھوپ تیز ہو گئی، جس سے گرمی میں اضافہ ہو گیا، آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک میں کہیں بارش کا امکان نہیں، بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک تاہم سکردو اور گلگلت میں جزوی ابر آلود رہیگا۔
گزشتہ روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا، تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پربارش ہوئی،جبکہ سب سے زیادہ درجہ حرارت سبی میں اکتالیس،دادو میں چالیس،سکھر میں انتالیس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔