حمزہ شہباز نے حکومت سے گیس کی قیمتوں میں اضافے کو فوری واپس لینے کا مطالبہ کردیا
اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے گیس کی قیمتوں میں اضافے کی مذمّت کی، انہوں نے اضافہ فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی کا کوڑا برساتے ہوئے اسد عمر کو اپنے ماضی کے اعلانات یاد نہیں رہے، نواز شریف حکومت نے تمام معاشی مشکلات کے باوجود غریبوں سے ریلیف نہیں چھینا تھا، تین سے سات سلیبز کرنے کی آڑ میں تبدیلی کے دعویداروں نے چھپنے کی ناکام کوشش کی ہے، نئے پاکستان کا نعرہ لگانے والوں کے پاس نئے پاکستان کے لئے کھوکھلے دعووں کے سوا کچھ نہیں مسلم لیگ ن غریبوں، مزدوروں، محنت کشوں، کمزور اور متوسط طبقات کے حقوق کے لئے ماضی کی طرح آواز بلند کرتی رہے گی، غریب طبقے کے حق پر ضرب لگانے کے حکومتی ظالمانہ اقدامات کا راستہ روکے گی۔