بھارت نے پاکستان کے ساتھ اسمارٹ فینس کا کام شروع کردیا۔
بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے جدیدباڑکا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے اسرائیل کے اپنے ایک دورے کے دوران اس طرح کی ٹیکنالوجی کو استعمال میں دیکھا تھا اور اب اسے بھارت میں بھی آزمایا جارہا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابقبھارت کے وزیرِ داخلہ راج ناتھ سنگھ نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کے جموں علاقے میں بھارت - پاکستانسرحد پر ایک نئی فینسنگ کے دو آزمائشی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ بھارت کے سرحدی حفاظتی دستے بارڈر سیکیورٹی فورس کے عہدیداروں نے بتایا کہ اس اسمارٹ فنسینگ میں جدید ترین ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے۔ بھارتی وزیرِ داخلہ نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت کو نقائص سے پاک بنانا بہت اہم ہے۔ بی ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ آزمائشی طور پر شروع کئے گئے ان دو منصوبوں سے سرحد کے ساڑھے پانچ کلو میٹر حصوں کا احاطہ ہو گا۔