دورہ امریکا، مودی کی پاکستان سے فضائی حدود استعمال کر نےکی درخواست

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے دورہ امریکا کے لیے پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کر دی ہے۔ حکام کے مطابق بھارتی حکوت نے ایک بار پھر پاکستان سے فضائی حدود استعمال کرنے کی درخواست کی ہے اور کہا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو امریکا جانے کے لیے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال کی اجازت دی جائے،نریندر مودی 20 ستمبر کو اقوام متحدہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا جائیں گے۔ حکام کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ ہفتے باضابطہ طور پر درخواست دی گئی جبکہ پاکستان فضائی حدود سے متعلق اجازت کی درخواست پر مشاورتی اجلاس بلانے پر غور کر رہا ہے۔ یا د رہے کہ پاکستان بھارتی صدر کے طیارے کو فضائی حدود کے استعمال کی درخواست مسترد کر چکا ہے۔