وزیراعظم سے آرمی چیف کی ملاقات ، دورہ سعودی عرب اور امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال
وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف سے دورہ سعودی عرب اور امریکہ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں مقبوضہ کشمی سمیت خطے کی صورتحال پر گفتگو ہوئی جبکہ ملک کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب سے متعلق امور پر بھی بات چیت کی۔