تاریخ گواہ ہے کہ کئی بار پاکستانی قیادت نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفنانے کی کوشش کی۔ سراج الحق
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ دنیا میں کوئی جنت ہے تو وہ کشمیر ہے اور یہی کشمیر اس وقت آگ کے شعلوں میں ہےجہاں ہر بار قبرستان آباد ہو رہے ہیں، پاکستان سیاسی اور اخلاقی حمایت کے بجائے عملی اقدامات کرےدنیا کی تاریخ ہے کہ جو لوگ اپنے پاﺅں پر خود چل نہیں سکے تو دوسروں کے کندھوں پر صرف لاشیں اور اس ک قبرستان پہنچاتے ہیں ،زندگی کیلئے نہیں۔تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز قومی پارلیمنٹریرنز کانفرنس برائے کشمیر سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ میں چیئرمین صادق سنجرانی کا شکریہ ادا کرتاہوںکہ انہوں نے پاکستان اور کشمیر کے سارے پارلیمنٹریز کو ایک چھت تلے جمع کیا اور مسئلہ کشمیر کو موضوع رکھا گیا ،انہوں نے کہا کہ یقینی طور پر اگر اس دنیا میں کوئی جنت ہے تو وہ کشمیر ہے اور یہی کشمیر اس وقت آگ کے شعلوں میں ہے ، انسان بھی جل رہے ہیں باغ اور باغیچے بھی جل رہے ہیں بچے بھی جل رہے ہیں جہاں ہر بار قبرستان آباد ہو رہے ہیں ،آج وزیر اعظم آزاد کشمیر کی بات سنی اور ان کی بات میں یہی تھا کہ پاکستان سیاسی اور اخلاقی حمایت کے بجائے عملی اقدامات کرے انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان کی حکومت یو این میں کامیاب ہو جاتی ہے اور اقوام متحدہ کشمیر ی قرار داد پاس کرتی ہے تو ہم کہیں گے کہ اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر23نہیں24واں قرارداد منظور کر لئے ہیں اور 24واں قرار داد کے بعد بھی کشمیر ایسے ہی رہے گا اس لئے دنیا کی تاریخ ہے کہ جو لوگ اپنے پاﺅں پر خود چل نہیں سکے تو دوسروں کے کندھوں پر صرف لاشیں اور اس ک قبرستان پہنچاتے ہیں ،زندگی کیلئے نہیں ، اب ہم نے خودہی فیصلہ کرنا ہے آج یہاں پر تمام لیڈر شپ موجود ہے اور اگر صحیح معنوں میں آپ لوگوں نے کوئی فیصلہ کیا تو وہی فیصلہ مستقبل میں آزاد کشمیر ،مظفر آباد ار سرینگر کو وجود میں لا سکتا ہے ،سراج الحق نے مزید کہا کہ 70سالوں سے آزاد کشمیر میں کھڑے ہو کر ایک ہزار سال تک لڑنے کا کہنے والوں نے آج80 لاکھ لوگوں کے محاصرے میں دیکھ رہے ہیں انہوں نے کہا کہ سید علی گیلانی نے فرمایا ہے کہ ہم ایک اجتماعی قبرمیں ہیں ،میں آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ آپ مستقبل کی لیڈر شپ ہیں اور آپ کا عزم روشن مستقبل بن سکتا ہے ،علامہ اقبال نے اس لیڈر شپ کے بارے میں کا تھا کہ تو نے پوچھی ہے امامت کی حقیقت مجھ سے ،حق تجھے بھی میری طرح صاحب اسرار کرے ، ہے وہی تیرے زمانے کا برحق جوتجھے قادر اور وجود سے بیزار کرے ، انہوں نے کہا کہ لیڈر شپ کا یہ کام نہیں کہ وہ اپنی قوم کو ڈرائے ،لیڈر شپ کا کام ہے کہ وہ خراب سے خراب حالات میں بھی اپنی قوم کوحوصلہ دے ، تاریخ گواہ ہے کہ کئی بار پاکستان کی قیادت نے ایسے فیصلے کئے ہیں جس میں مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفنانے کی کوشش کی ہے ، ہمیں آگے بڑھناہے اور کشمیریوں کا ساتھ دینا ہے ، ایران اور سعودی عرب کی آپس کی چپقلش سے نقصان مسئلہ کشمیر کو ہو رہا ہے ، پاکستان دونوں کے درمیان کلیدی کردار ادا کرے ،وزیر اعظم کو تجویز پیش کی تھی کہ تمام جماعتوں کو مظفر آبادمیں جمع کریں ، اگر ہم ہاتھوںمیں ہاتھ ڈال کر دشمن کو پیغام دیتے کہ تمہارے مقابلے میں ہم ایک ہیں تو یہ اس کیلئے موت ہے۔