گڈاپ تھانے میں ملزم سے غیرانسانی سلوک آجی سندھ کا نو ٹس
آئی جی سندھ کا گڈاپ تھانے میں ملزم سے غیرانسانی سلوک اور مبینہ تشدد کے حوالے سے میڈیا فوٹیج پر سخت نوٹس لیتے ہو ئے ایس ایس پی ملیر سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ سندھ پولیس کی جا نب سے جا ری بیان کے مطابق آئی جی سندھ نے گڈاپ تھانہ کے لاک اپ میں ملزم سے غیرانسانی سلوک اور مبینہ تشدد کے حوالے سے میڈیا فوٹیج پر سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ملیر سے تفصیلی رپورٹ اور تمام ترضروری محکمانہ امور پر مشتمل رپورٹ فی الفور طلب کرلی ہے ۔