بھارت کا فضا سے فضا میں مارکرنے والے استرمیزائل کاتجربہ
بھارت نے ملک میں تیار شدہ فضا سے فضا میں مار کرنے والے استر میزائل کا فضائیہ کے جنگی طیارہ سخوئی 30سے اڑیسہ کے ساحل پر کامیاب تجربہ کیا ۔وزارت دفاع کے مطابق سخوئی سے داغے گئے میزائل نے فضا میں مقررہ ہدف پرنشانہ لگایا۔استرمیزائل 70 کلومیٹرتک اپنے ہدف کو بناسکتا ہے۔ میزائل کے تجربہ کے دوران ، وہاں موجود ایک افسر نے بتایا کہ استرمیزائل کا جنگی طیارہ سخوئی 30 کے ذریعہ کامیاب تجربہ کیاگیا۔استرمیزائل نے اس کے فضائی ہدف کو واضح طورپرنشانہ بنایاہے ہندوستانی فضائیہ کے مطابق یہ دیسی ٹیکنالوجی سیتیار کردہ ہوا سے ہوا کے میزائل کی طرح اپنی صلاحیت مظاہرہ کرنے والا پہلامیزائل ہے۔حکام کے مطابق استرمیزائل کی حد 70 کلومیٹر ہے۔استرایک ایسا میزائل ہے جو مختلف قسم کے اہداف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کم بلندی کے اہداف اوراونچائی کے مختلف اہداف کے علاوہ یہ میزائل قریب اور دور تک مختلف اہداف کو بھی نشانہ بنا سکتاہے