حکومت آبادی کے پھیلاو پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہے۔صدرمملکت
صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ حکومت آبادی کے پھیلاو پر قابو پانے کیلئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں معاشرے کے تمام طبقات کو متحرک کیا جائے گا۔ بدھ کو اسلام آباد میں اقوام متحدہ کی آبادی فنڈ کی کنٹری ڈائریکٹر لینا محمود موسی سے باتیں کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلامی نظریاتی کونسل کوبھی ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اہم سماجی مسائل جن میں خواتین کا وارثت میں حق، غذائیت کی کمی اور بڑھتی ہوئی آبادی کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے منبر کا استعمال کیا جائے۔ اس بات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہ پاکستان اور اقوام متحدہ کا آبادی فنڈ، آٹھ ملکی پروگراموں پرکامیابی سے عمل پیرا ہیں، انہوں نیا مید ظاہر کی کہ حالیہ کنٹری پروگرام 22-2018 بہتر خاندانی منصوبہ بندی ، خواتین کو با اختیار بنانے ،صحت کی بہتر نگہداشت اور نوجوانوں پر سرمایہ کاری میں مدد گار ثابت ہوگا