قومی جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ جمعرات سے شروع ہو گی
پاکستان سکواش فیڈریشن کے زیراہتمام قومی جونیئر انفرادی سکواش چیمپئن شپ جمعرات سے مصحف سکواش کمپلیکس میں شروع ہو گی۔ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ چیمپئن شپ میں تین مختلف کیٹگریز کے مقابلے منعقد ہونگے جن میں بوائز انڈر۔17، بوائز انڈر۔19 اور گرلز انڈر۔19 کے مقابلے شامل ہیں۔ چیمپئن شپ 23 ستمبر تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ چیمپئن شپ میں تین لاکھ کی انعامی رقم رکھی گئی ہے۔