ریکوڈک کیس: پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی

اسلام آباد: پاکستان کو ریکوڈک کے معاملے میں بڑی کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔ عالمی بینک کے ثالثی فورم اکسیڈ نے پاکستان کو6 ارب ڈالرایوارڈ پرحکم امتناع جاری کردیا ہے۔ اکسیڈ ٹریبونل نے جولائی 2019 میں آسٹریلوی کمپنی ٹیتھیان کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ اکسیڈ نے پاکستان کو6 ارب ڈالرآسٹریلوی کمپنی کوادا کرنے کا حکم دیا تھا۔ اس ضمن میں اٹارنی جنرل آفس کا کہنا ہے کہ ریکوڈک کے معاملے پرپاکستان اوراس کی قانونی ٹیم کی بڑی کامیابی ملی ہے۔ اٹارنی جنرل آفس کے مطابق اپریل2020 میں حکم امتناع مستقل کرنے کی سماعت ویڈیولنک پر ہوئی۔ آفس کے مطابق 16ستمبرکو اکیسڈنے پاکستان کے حق میں حکم امتناع کو مستقل کرنے کاحکم دے دیا۔