تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع قرارداد مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل کی جانب سے جمع کرائی گئی۔ ایک کروڑ بارہ لاکھ آبادی کے شہر میں گراں فروشی اور پرائس کنٹرول کارروائیوں کیلئے مجسٹریٹس کی تعداد صرف 28 ہے۔ جن میں صرف 16 مجسٹریٹس ہی فعال ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی فہرست میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی مجموعی تعداد تو پچاس ہے۔لیکن 28 مجسٹریٹس مختلف علاقوں میں کارروائی کے لیے گزشتہ روز نکلے۔ جن میں سے بھی سولہ مجسٹریٹ نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کی۔قرار داد میں مطالبہ کیا گیا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو فعال ہونے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ناجائز منافع خور دونوں ہاتھوں سے غریب عوام کو لوٹ رہے ہیں۔