بچوں اور بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
بچوں اور بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع۔قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ربعیہ نصرت کی جانب سے جمع کرائی گئی۔موجودہ حکومت کے دور میں بچوں اور بچیوں سے جنسی زیادتی اور ہراسگی کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔جس کی بڑی وجہ حکومت کی جانب سے قوانین پر عملدرآمد نہ کرانا ہے۔قوانین پر عملدرآمد نہ ہونے سے جنسی زیادتی کے کیسوں میں اضافہ ہوا ہے۔ جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں۔ بچوں اور بچیوں کے ساتھ زیادتی اور قتل کے بڑھتے ہوئے واقعات قوم کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ ان واقعات کی وجہ سے ملک بھر میں شدید خوف و ہراس اور سراسیمگی پائی جاتی ہے۔لاہور میں خاتون کے ساتھ زیادتی کے مجرم دس دن گزرنے کے باوجود نہیں پکڑے جاسکے۔جو کہ پولیس کی ناقص کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔لہذا یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ جنسی زیادتی کے واقعات کی روک تھام کے لیے تھوس اقدامات کرے۔