آیاٹا نے پی آئی اے کا آپریشنل سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا

انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آیاٹا) نے آپریشنل سیفٹی آڈٹ ٹیم نے پی آئی اے کے آڈٹ کا بیشترحصہ مکمل کرلیا اور پی آئی اے کے طریقہ کار، شفافیت اور آڈٹ میں تعاون پراظہار اطمینان کیا۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (آیاٹا) نے پی آئی اے کا آپریشنل سیفٹی آڈٹ مکمل کرلیا، آیاٹا کی آڈٹ ٹیم نے پی آئی اےانتظامیہ کوبریفنگ دی اور پی آئی اے کے طریقہ کار، شفافیت اور آڈٹ میں تعاون پر اظہار اطمینان کیا۔ ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ بہت جلدآڈٹ ٹیم مشاہدات،نتائج سے آگاہ کرےگی، پی آئی اے سیفٹی کے معیار میں مسلسل بہتری پریقین رکھتی ہے ، آڈٹ کے نتائج پرعمل درآمد کویقینی بنایاجائے گا۔ سی ای اوپی آئی اے ارشد ملک نے آڈٹ ٹیم کاشکریہ ادا کرتے ہوئے ٹیم کی قابلیت،پیشہ وارانہ مہارت کوبھی سراہا، آڈیٹرز نے 7ستمبر سے کام کا آغاز کیا، جو 18 ستمبر کو مکمل ہوگا۔