کشمیرکا تنازعہ طاقت کے ذریعےحل نہیں کیاجاسکتا:وزیرخارجہ
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ کشمیر کا تنازعہ طاقت کے ذریعے حل نہیں کیا جاسکتا۔آج اسلام آباد میں ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گزشتہ سات دہائیوں سے بھارت کی کشمیری عوام کے خلاف طاقت کےاستعمال کی حکمت عملی مکمل طور پر ناکام ہوئی ہے۔
وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے کالے قوانین اورپابندیوں کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبانے کےلئے طاقت کے استعمال کی کوشش کی اور ایسے مظالم کی کوئی مثال نہیں ملتی جس کاگزشتہ سال 5 اگست کے بعد بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں ارتکاب نہ کیا گیا ہو۔
انہوں نےواضح کیا کہ بھارت ان مظالم کے ذریعے تنازع کے حل میں کامیاب نہیں ہوسکتا۔