پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری ہے

پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا بچھڑوں کو اپنوں سے ملوانے کا سلسلہ جاری ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ شفیق آبادکی حدود سے گم ہونیوالے 4بچوں تلاش کرکے والدکے حوالے کردیا گیا،12سالہ آذان،8سالہ مہوش،6سالہ علی رضا اور5سالہ مہک گھرکاراستہ بھٹک گئیں تھے جس پر ورثاکی جانب سے 15پر گمشدگی کی اطلاع دی گئی۔پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں موجود پولیس کیمونیکیشن افسر نے4 گمشدہ بچے ملنے کی کال بھی موصول کی۔دونوں موصول شدہ کالز کا جائزہ لیا گیا اور اتھارٹی کے لاسٹ اینڈ فاونڈ سینٹر نے معلومات کی تصدیق کے لیے تھانہ شفیق آباد سے رابطہ کیا۔جس پر چاروں بچے تھانہ شفیق آباد کے ذریعے والدکے حوالے کر دے گئے۔ترجمان پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا تھاکہ شہری کسی بھی گمشدہ شخص کی اطلاع 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر دیں