نجی اسکولوں میں ایس او پیز پر عمل، ریگولیٹری اتھارٹی متحرک
پشاور: خیبر پختون خوا میں نجی اسکولوں میں ایس او پیز پر عمل درآمد کے سلسلے میں پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی متحرک ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق کے پی کے نجی اسکولوں میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل کی تفصیل حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں پرائیویٹ اسکول ریگولیٹری اتھارٹی نے ایک مراسلہ ڈپٹی کمشنرز اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کو ارسال کر دیا ہے۔مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ نجی اسکولوں میں کرونا کی صورت حال جاننے کے لیے ٹیمیں تشکیل دی جائیں، اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر متعلقہ اسکول کے بارے میں اتھارٹی کو آگاہ کیا جائے۔