سندھ میں 88 اسکول اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی: محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق اب تک 88 اسکول اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق صوبے کے 13 ہزار اساتذہ کے کورونا وائرس ٹیسٹ کرائے گئے جن میں سے 2500 اساتذہ کے نتائج محکمہ تعلیم کو موصول ہو گئے ہیں۔محکمہ تعلیم کے مطابق ان میں 88 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سندھ کے 2 کالجوں کے 16 اساتذہ کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد دونوں کالجوں کو بند کردیا گیا تھا۔