شراب لائسنس کیس: سابق ڈی جی ایکسائز اشرف گوندل 10 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

احتساب عدالت نے شراب لائسنس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اشرف گوندل کو 10روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالےکردیا اور ملزم کو دوبارہ 28 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق شراب لائسنس کیس میں سابق ڈی جی ایکسائز اشرف گوندل کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، وکیل نیب نے استدعا کی ملزم کا 15روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، ملزم نے قواعد و ضوابط سے ہٹ کر لائسنس جاری کیا، لائسنس اجراکے حوالے سے مزید معلومات حاصل کرنی ہیں۔ وکیل ملزم کا کہنا تھا کہ مکل دل کے مرض میں مبتلا،2019 میں ریٹائر ہوا ،اس شرط پر لائسنس جاری کیاکہ ہوٹل مکمل ہونےپر ہی کارآمد ہو گا، 3 مرتبہ لائسنس جاری کرنے کی سمری وزیر اعلی کوبھجوائیں۔ جس پر وکیل نیب نے کہا کہ 2ماہ کی بجائے15روزمیں لائسنس جاری کیا گیا، ہوٹل بنانہیں اوراس کامعیارطےنہیں ہوا، دلائل کے بعد عدالت نے اشرف گوندل کو 10روزہ جسمانی ریمانڈپرنیب کے حوالے کرتے ہوئے ملزم کو دوبارہ 28 ستمبر کو پیش کرنے کا حکم دیا۔