چین نے آبنائے کے نزدیک فوجی مشقوں کے آغاز کا اعلان کر دیا
چین نے آبنائے کے نزدیک فوجی مشقوں کے آغاز کا اعلان کر دیا ۔ ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی وزارت دفاع کے ترجمان رین گوکیانگ نے بتایا کہ فوجی مشقیں تائیوان آبنائے کی موجودہ صورتحال میں قومی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لئے ایک ضروری اقدام ہے ۔ تائیوان کے چین کا حصہ ہونے بارے اپنا موقف دہراتے رین نے کہا کہ تائیوان کا معاملہ چین کا خالصتاََ اندرونی معاملہ ہے اور کسی تیسرے فریق کو اس میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائیگی ۔