کرونا کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں این سی او سی کا کلیدی کردار ہے,وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا کہنا ہے کہ کرونا کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں این سی او سی کا کلیدی کردار ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا جہاں انہیں بلوچستان کے تناظر میں کرونا وبا پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں کرونا وبا کی روک تھام کے لیے ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے گا، مزیدٹیسٹنگ کے لیے بلوچستان کے 3 اضلاع میں نئی لیب قائم کی جا رہی ہیں۔جام کمال خان نے این سی او سی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ کرونا کے خلاف مشترکہ جدوجہد میں این سی او سی کا کلیدی کردار ہے۔