کلاسیکی گائیک استادامانت علی خان کی 46ویں برسی آج منائی جارہی ہے

کلاسیکی گائیک استاد امانت علی خان کی چھیالیسویں برسی آج منائی جارہی ہے۔ عظیم موسیقار اور غزل گائیک استاد امانت علی خان انیس سو بائیس میں بھارت کے شہر پٹیالہ میں پیدا ہوئے۔ وہ علی بخش Jarnail کے پوتے تھے جو پٹیالہ گھرانے کے بانی تھے۔ انہیں دوہزار میں حکومت پاکستان کی جانب سے تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔ استاد امانت علی خان کا نتقال انیس سو چوہتر میں آج ہی کے دن ہوا اور انہیں لاہور میں مومن پورہ قبرستان میں سپردخاک کیا گیا۔