پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں میں 445 کا اضافہ اور 5 اموات کا اضافہ

پاکستان میں اگرچہ کورونا وائرس کی مجموعی صورتحال بہتر ہورہی ہے تاہم گزشتہ 2 روز سے ملک کے کچھ حصوں میں کیسز کی تعداد میں کچھ حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ملک میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 4 ہزار 386 ہے جس میں سے 2 لاکھ 91 ہزار 683 صحتیاب ہوگئے ہیں جبکہ 6 ہزار 408 کا انتقال ہوا ہے۔پاکستان میں آج 18 ستمبر کی صبح تک مزید 445 کیسز اور 5 اموات کا اضافہ ہوا تاہم ان کیسز میں 193 کیسز بلوچستان اور 57 خیبرپختونخوا کے بھی شامل تھے جو گزشتہ روز کے اعداد و شمار تھے تاہم یہ رپورٹ آج ہوئے۔