چوبیس پاکستانی سری لنکن پریمئرلیگ کے کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل
شعیب ملک ، محمد حفیظ ، عماد وسیم ، وہاب ریاض اور سرفراز احمد سمیت چوبیس پاکستانی کھلاڑیوں کو سری لنکن پریمئر لیگ کی کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل کیاگیا ہے جس میں ڈیڑھ سو غیرملکی کھلاڑی شامل ہیں ۔ہرٹیم زیادہ سے زیادہ پانچ غیرملکی کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل کرسکتی ہے ۔
کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل اگلے ماہ کی یکم تاریخ کو ہوگا جبکہ سری لنکن پریمئر لیگ چودہ نومبر سے چھ دسمبر تک سری لنکا کے تین شہروں میں کھیلی جائے گی ۔