وزیراعظم کی فلمی صنعت کی بحالی کیلئے اقدامات کی اصولی منظوری

وزیراعظم عمران خان نے ثقافت اور سماجی اقدار کے فروغ کیلئے فلمی صنعت کی بحالی کیلئے اقدامات کی اصولی منظوری دی ہے۔یہ بات آج اطلاعات ونشریات کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے ایک ٹویٹ میں کہی۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے عوام کو تفریح فراہم کرنے کیلئے معیاری پروڈکشن کی ہدایت کی انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو اس حوالہ سے عملدرآمد کا منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی۔ادھر اطلاعات ونشریات کے بارے میں قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینٹر فیصل جاوید خان نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ فلمی صنعت کی بحالی کیلئے جامع موثر اور مفید پالیسی پر جلد عمل کیا جائیگا۔