شجاع آباد'ٹریفک حادثات میں میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق

شجاع آباد میں ٹریفک کے دو حادثات میں میاں بیوی سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔شجاع آباد میں موٹروے انٹر چینج کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار میاں اور بیوی کو کچل دیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آلے والی پل کے قریب کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سوار 50 سالہ شخص رمضان جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں کو سول اسپتال منتقل کردیا۔