نیوزی لینڈ کے بعد آسٹریلیا بھی دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کرنے لگا
نیوزی لینڈ کے بعدآسٹریلیا بھی دورہ پاکستان پر تحفظات کا اظہار کرنے لگا، ترجمان کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ جلدبازی میں دورہ پاکستان سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی جانب سے سیریز کی اچانک منسوخی کے بعد آسٹریلیا نے بھی تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔