سندھ حکومت نے 22 ستمبر بروز بدھ عام تعطیل کا اعلان کردیا
سندھ حکومت نے صوبے بھر میں 22 ستمبر بروز بدھ عام تعطیل کا اعلان کردیا۔ سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوفی شاعر شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس پر سندھ بھر میں 22 ستمبر کو عام تعطیل ہوگی۔ شاہ جو رسالوکے ذریعے پوری دنیا کو امن کا پیغام دینے والے صوفی بزرگ شاہ عبداللطیف بھٹائی نے 1689 میں ضلع مٹیاری کے تعلقہ ہالا میں سید حبیب شاہ کے گھر میں آنکھ کھولی