وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے چیئرمین پاکستا ن علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی ملاقات
وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے چیئرمین پاکستا ن علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی ملاقات شہباز شریف دور میں سیرت اکیڈمی کو تالا لگاکر غیر فعال کرنا افسوسنا ک ہی نہیں قابل مذمت بھی ہے۔چودھری پرویز الٰہی یہ قوم کے منصوبے ہیں، جنہیں روک کر قومی خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ مخالفین کی سوچ صرف ذاتی مفادات کے گرد گھومتی ہے۔ ہم نے ہمیشہ قومی مفادات کو ترجیح دی ہے سیرت اکیڈمی کو بحال او رمتحدہ علمابورڈ کو فعال کیا جائے گا۔ سیرت اکیڈمی میں ایم فل کی کلاسیں شروع کی جائیں گی مدینہ یونیورسٹی،جامعہ الازہر اور عالم اسلام کی دیگر نمایاں جامعات کے اشتراک سے ایم فل کی کلاسیں ہوں گی۔ متحدہ علما بورڈ کو فعال کرکے دین کی خدمت کا کام لیا جائے گا ۔ سیرت اکیڈمی کو دین کے حوالے سے ہونے والے فیصلوں کا مرکز بنایا جائے گا۔ سیرت اکیڈمی میں دینی نصاب کے حوالے سے تحقیقی کام بھی کیاجائے گا۔ بین المسالک و بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ سیلاب میں متاثرہ مساجد اورمدارس کی بحالی کا کام بھی کیاجائے گا۔ سیلاب متاثرین کی بحالی و آبادی کاری کیلئے قومی اتفاق پیدا کرنے کیلئے تمام تر کاوشیں بروئے کار لائیں گے۔ عرب ممالک اور انکے اداروں کو پنجاب میں سیلاب متاثرین کے لئے امدادی سرگرمیوں میں سہولت دیں گے۔ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے شفاف طریقہ کار وضع کیا گیا ہے۔ چیئرمین پاکستان علما کونسل مولانا طاہر اشرفی نے سیلاب متاثرین کیلئے وزیر اعلی پرویز الٰہی کی کاوشوں کی تعریف کی دین کے لئے وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کی خدمات کو ہمیشہ یادر رکھا جائے گا۔مولانا طاہر اشرفی چیئرمین پاکستان علماء کونسل متحدہ علماء بورڈ ایکٹ لانے کے حکومتی فیصلے کی تائید کرتے ہیں۔ مولانا طاہر اشرفی ایم پی اے حافظ عمار یاسر، راسخ الٰہی،پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ محمد خان بھٹی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلی جی ایم سکندر،سابق صدر بینک آف پنجاب ہمیش خان اور اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے