پاکستانی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر براہ راست سماعت نشر
پاکستانی تاریخ میں پہلی بار سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیخلاف درخواستوں پر براہ راست سماعت نشر کی جارہی ہے۔ کیس کی سماعت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ کر رہا ہے۔قبل ازیں 15 رکنی فل کورٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی سماعت براہ راست نشر کرنے پر اتفاق کیا ۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ اجلاس ہوا جس میں تمام ججز شریک ہوئے۔ اجلاس کے دوران پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کیس کی سماعت کا براہ راست کوریج کا معاملہ زیر غور آیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس کی سماعت براہ راست دکھانے کے حوالے سے ججوں میں اتفاق رائے پایا گیا، جس کے بعد سماعت براہ راست نشر کرنے کی اجازت دیدی گئی ۔ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کی کارروائی دکھانے کے لیے 5 کیمرے کمرہ عدالت نمبر ایک ، چار کیمرے وزیٹرز گیلری اور ایک کیمرا ججز ڈائس کے سامنے وکلا کے روسٹرم کے لیے نصب کیا گیا۔