خیبر:دو قبائل کے درمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ ،3افراد جاں بحق

Sep 18, 2024 | 11:51

ضلع خیبر میں قبیلہ اکاخیل اور قبیلہ متنی کے درمیان اراضی کے تنازع پر ہونے والی فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر اور پشاور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچ گئی ۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ رک گیا ہے اور مورچے خالی کرا دیئے گئے ۔

مزیدخبریں