پاکستان کے قومی ترانے پر افغان قونصل جنرل کے کھڑے نہ ہونے پر ترجمان افغان قونصلیٹ پشاور کا ردعمل

Sep 18, 2024 | 13:20

 افغان قونصلیٹ پشاور کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کے قومی ترانے کی توہین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔اپنے بیان میں ترجمان افغان قونصلیٹ پشاور نے کہا کہ ہرگز پاکستانی ترانے کی بے حرمتی اور بے توقیر ی مقصد نہیں تھا چونکہ ترانے میں میوزک تھا اس لئے قونصل جنرل کھڑے نہیں ہوئے ، ہم نے اپنے قومی ترانے پر بھی میوزک کی وجہ سے پابندی لگائی ہوئی ہے،افغان قونصلیٹ پشاور نے کہا کہ اگر یہ ترانہ بغیر میوزک کے چلتا یا بچے پیش کرتے،تو لازمی قونصل جنرل کھڑے ہوتے اور سینے پر ہاتھ بھی رکھتے : پاکستان یا قومی ترانے کی توہین کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

مزیدخبریں