ایران کی لبنان میں پیجر دھماکوں کی شدید مذمت

Sep 18, 2024 | 13:57

 ایران نے لبنان میں پیجر دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسرائیل کی دہشت گردانہ کارروائی قرار دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پیجر دھماکوں کے بعد ایرانی وزیر خارجہ عباس اراقچی نے لبنانی وزیر خارجہ کو ٹیلیفون کیا اور دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی۔ایرانی وزیر خارجہ نے ایرانی سفیر کو فوری طبی امداد فراہم کرنے پر لبنان کا شکریہ ادا کیا۔عباس اراقچی نے دھماکوں میں جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور زخمیوں کو ضروری طبی امداد فراہم کرنے کا وعدہ کیا۔

مزیدخبریں