لاہور :سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک،2فرار

Sep 18, 2024 | 16:04

 لاہور میں کائونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)کے اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور2فرار ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ننکانہ صاحب انٹرچینج کے قریب سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی کی ٹیم پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک جبکہ 2 فرار ہو گئے۔حکام نے کہا کہ دہشت گردوں سے 3 دستی بم، 3 ڈیٹونیٹر، سیفٹی فیوز وائر، 2 رائفلیں، گولیاں اور بارودی مواد برآمد ہوا۔ترجمان کے مطابق فرار ہونے والے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے، سی ٹی ڈی ٹیموں نے موٹروے ننکانہ انٹرچینج کے قریب ناکہ بندی کر لی، ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشت گرد لاہور پر بڑے حملے کی منصوبہ بندی مکمل کر چکے تھے۔

مزیدخبریں