میزبان ملک کے قومی ترانے کی توہین سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔ترجمان دفتر خارجہ

Sep 18, 2024 | 16:47

وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا ہے کہ میزبان ملک کے قومی ترانے کی توہین سفارتی اصولوں کے خلاف ہے، افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا یہ عمل قابل مذمت ہے، ہم اسلام آباد اور کابل میں افغان حکام کو اپنے شدید احتجاج سے آگاہ کر رہے ہیں۔دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ان خیالات کا اظہار ترجمان دفتر خارجہ نے پشاور میں ایک تقریب میں افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کی جانب سے قومی ترانے کی بے حرمتی سے متعلق میڈیا کے سوالات کے جواب میں کیا۔وزارت خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ میزبان ملک کے قومی ترانے کی توہین سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔ ترجمان نے کہا کہ افغانستان کے قائم مقام قونصل جنرل کا یہ عمل قابل مذمت ہے، ہم اسلام آباد اور کابل میں افغان حکام کو اپنے شدید احتجاج سے آگاہ کر رہے ہیں۔

مزیدخبریں