امریکی ریاست ٹیکساس میں کھاد کے پلانٹ میں دو دھماکوں کے نتیجے میں پندرہ افراد ہلاک جبکہ سینکڑوں زخمی ہوگئے۔

واکو کے علاقے میں واقع کھاد بنانےوالی فیکٹری میں اچانک زور دھماکا ہوا جس سے پورا شہر لرز اٹھا۔ دھماکے کے فوری بعد پلانٹ میں آگ لگ گئی جس نے قریبی عمارتوں کو لپیٹ میں لے لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق دھماکے سے پندرہ سے زائد افراد ہلاک اور سیکڑوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ آگ سے سو کے قریب عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں۔ ڈیلس اور ٹیکساس سے امدادی ٹیمیں فوری موقع پر پہنچ گئیں تاہم فضاء میں مختلف قسم کی خطرناک گیسوں کے اخراج کے باعث ٹیموں کو امدادی کاموں میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔