ججز نظربندی کیس میں سابق صدر پرویزمشرف کو گرفتار کرلیا گیا. عدالت نے جوڈ یشل ریمانڈ سےمتعلق فیصلہ محفوظ کرلیا.

سابق صدرپرویزمشرف کواسلام آبادکے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت نے سابق صدر کے جوڈیشل ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیاہے. دوسری طرف پولیس نے چیف کمشنر اسلام آباد کو پرویزمشرف کی رہائش گاہ کوسب جیل قرار دینے سےمتعلق خط لکھا ہے. خط میں کہا گیاہے کہ پرویزمشرف کی جانب سے خطرہ ہے اس لیے ان کی رہائش گاہ کو سب جیل قرار دیاجائے.