ججزنظربندی کیس: گرفتاری کے بعد سابق صدر پرویزمشرف کو دو روز کیلئے ٹرانزٹ ریمانڈ پرپولیس کے حوالے کردیا گیا.

جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کوسخت حفاظتی انتظامات میں جوڈیشل مجسٹریٹ محمد عباس شاہ کی عدالت میں پیش کیا گیا،،،اس موقع پر وکلاء نے سابق صدر کے خلاف نعرے لگائے،،، پرویز مشرف کے وکیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ سے استدعا کی ہے کہ سابق صدر سیکورٹی بہت اہم ہے ،،،،ان کی جان کو خطرہ ہے،،،اس لیے ان کا جوڈیشل ریمانڈ دیاجائے ،،،جس پرعدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا،،،پرویز مشرف نے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر فیصلے کا انتظار کیاتاہم کچھ دیر بعد سابق صدرپرویزمشرف کا دو روزہ ٹرانزٹ ریمانڈ دے دیا گیا، پرویز مشرف کے خلاف ایف آئی آرمیں انسداد دہشت گردی کی دفعہ 6 بھی شامل کرلی گئی ہے،،،سابق صدر کو دو روز میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا، اس دوران ان کی رہائش گاہ چک شہزاد کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے،،، ان کی گرفتاری مبینہ طور پر رات گئے پولیس اور مشرف کے وکلاء کےدرمیان مذاکرات کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے.