پرویزمشرف کے گھر کو سب جیل قراردینے پر بھی انہیں دوسرے مقدمات میں عدالت پیش ہونا پڑے گا.سعیدالزمان صدیقی

ریٹائرڈ جسٹس سعید الزماں صدیقی نے وقت نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہرملزم کی طرح سابق صدر پرویز مشرف کو بھی اعلیٰ عدلیہ میں اپیل کا حق حاضل ہے،،تاہم انہیں اپنے خلاف ہر مقدمے میں الگ الگ اپیل کرنا پڑے گی. سعیدالزماں صدیقی کا کہنا تھا کہ ان کے گھرکو سب جیل قرار دینے کامطلب ہے کہ وزارت داخلہ نے ان کے گھر کوجیل کادرجہ دے دیا ہے ،،،جس کے بعد پولیس ان کے گھرجاکر ان سے تفتیش کر سکے گی. لاہور ہائی کورٹ کی سابق جج جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ جاوید کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو چاہیے کہ وہ مقدمات کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوکر اپنےاوپرلگائے گئے الزامات کا سامنا کریں.