ہالی ووڈ ایکشن فلم" ٹرانس فارمر فور"میں اب چین کے ادارکار بھی اپنے جوہر دکھائیں گے.

امریکہ کے شہر لاس اینجلس میں "ٹرانس فارمرفور" کی پروڈکشن فرنچائزکا کہنا تھا کہ فلم کی کاسٹ میں چین کے چار اداکاربھی منتخب کیے جائیں گے،،فلم کے پروڈیوسر "لورن زو"کا کہنا تھا کہ چین کےایک مقامی چینل میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے ذریعے دو پروفیشنل اداکارجبکہ دو نان پروفیشنل افراد فلم کے لیے چنیں جائیں گے،،ٹرانسفارمر فور کے ڈائرکٹرمائیکل بے ہیں جبکہ ہیرو کا کردار وہل برگ اداکررہے ہیں،،،فلم آئندہ سال جون میں امریکی سینما گھروں کی زینت بنے گی.