گھٹنے کی انجری کا شکار قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر عمرگل چیمپئینز ٹرافی میں شرکت نہیں کرسکیں گے. ڈاکٹروں نے آپریشن کرانے اور چھ سے آٹھ ہفتے آرام کا مشورہ دیدیا.

پاکستان کرکٹ بورڈ ذرائع کےمطابق ڈاکٹرز نے فاسٹ باؤلرعمرگل کو گھٹنے کا آپریشن کرانے اور چھ سے آٹھ ہفتوں تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے،،، جس کے بعد عمر گل چیمپئینز ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جلد آسٹریلیا روانہ ہوں گے جہاں ان کے گھٹنے کی سرجری کی جائے گی۔۔ واضع رہے کہ عمرگل دورہ جنوبی افریقہ کے دوران زخمی ہوگئے تھے۔