سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنزچوبیس گھنٹے بند رہنے کے بعد آج کھل گئے.

کراچی میں سی این جی اسٹیشنزکھلتے ہی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، مختلف علاقوں میں گیس کے حصول کے لیے رکشہ اورٹیکسی سمیت چھوٹی بڑی گاڑیاں سی این جی اسٹیشنزپرجمع ہوگئیں۔ جس کے باعث شہرکی اہم شاہراؤں پرٹریفک کی روانی بھی متاثرہوئی اورشہریوں کودوہری اذیت کا سامنا کرنا پڑا۔ سوئی سدرن گیس کمپنی حکام کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرکے تمام سی این جی اسٹیشنز جمعرات کی صبح آٹھ بجے چوبیس گھنٹے کیلئے بند کردئیے گئے تھے۔ ترجمان ایس ایس جی سی کے مطابق سندھ میں آئندہ چوبیس گھنٹے کیلئےہفتے کی صبح آٹھ سے اتوار کی صبح آٹھ بجے تک سی این جی اسٹیشنز بند رہیں گے.