لاہور میں خسرے کے باعث ایک اور بچہ جاں بحق ہوگیا. جبکہ پنجاب میں مزید ایک سو ساٹھ افراد میں مرض کی تشخص ہوگئی.

خسرے سے متاثرہ دو سالہ عمر کو آج صبح تشوش ناک حالت میں میو ہسپتال میں لایا گیا تھا مگر جانبر نہ ہوسکا،،،پنجاب میں اس جان لیوامرض سے اب تک ہلاکتوں کی تعداد اڑتالیس ہوچکی ہے،،،خسرے کے باعث صرف لاہور میں اٹھائیس بچے زندگی کی بازی ہاہیں۔دوسری طرف پنجاب بھر میں ایک سو ساٹھ نئے مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے لاہور کے ساٹھ راولپنڈی کے تیرہ گجرالولہ کے نو مریض شامل ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق دسمبر سے آب تک خسرے سے متاثرہ مریضوں کی تعداد نو ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔