جنوبی وزیرستان میں آزاد امیدوار نصیر اللہ کے جلسے پر راکٹوں سے حملہ کیا گیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے.

جنوبی وزیر ستان کے صدر مقام وانا میں عام انتخابات کتے سلسلے میں آزاد امیدوار نصیر اللہ کا جلسہ جاری تھا کہ نامعلوم سمت سے فائر کئے گئے دو راکٹ آگرے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ،،جنہیں مقامی اسپتال میں منتقل کردیا گیا،،، واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے تاہم ابھی تک کسی گروپ یا تنظیم نےواقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی.