عام انتحابات کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست آج جاری کی جائے گی.

عام انتحابات کیلئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جبکہ حتمی لسٹ آج جاری کی جائےگی۔ پشاورمیں قومی اسمبلی کی چاراور صوبائی اسمبی کی گیارہ نشستوں پر ایک سو پچیس امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لےلیے ہیں،،، آزادامیداوار اپنی پسند کےنشانات لینےکیلئےریٹرنگ آفسیرکے دفتر میں جمع ہیں۔