نگراں وزیر داخلہ ملک حبیب نے کہا ہے کہ پرویز مشرف گرفتار ہیں، اور وہ حکومتی تحویل میں ہیں۔

نگراں وزیر داخلہ نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے بتایا کہ مشرف کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے۔ پرویز مشرف کو جیل نہ بھجوانے پر اراکین سینیٹ نے شدید تنقید کی۔ اس موقع پرچیئرمین سینٹ نیئربخاری نے کہا کہ ہمیں تو ابھی بھی اٹک قلعہ دکھائی دیتا ہے۔ سینیٹر رفیق رجوانہ نے پرویزمشرف کے گھر کو سب جیل قرار دینا قانون کو مذاق بنانا ہے۔ سینیٹر ظفر علی شاہ نے کا کہنا تھا کہ مشرف کا فارم ہاؤس جس علاقے میں ہےوہاں ہیلی پیڈبھی ہے۔ خطرہ ہے کہ خفیہ طاقتیں انہیں وہاں سے لے نہ جائیں۔ نگراں وزیرداخلہ سینیٹ میں قائد ایوان کی نشست پر بیٹھ گئے جس پر رضا ربانی نے اعتراض کیا۔