پرویزمشرف عدالت میں مقدمات کا سامنا کرنےنہیں بلکہ عوام کےبلانےپروطن کےلیے پاکستان واپس آئے ہیں۔ احمد رضا قصوری

اسلام آباد میں سابق صدرریٹائرڈ جنرل پرویزمشرف کےوکیل احمد رضا قصوری کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئےکہناتھا کہ سابق صدرعدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن اگرکورٹ نے ججزنظربندی کیس میں ان کی ضمانت منظورنہ کی تووہ کسی دوسری عدالت سے رجوع کریں گے،،پرویز مشرف کے وکیل کا کہنا تھا کہ عدلیہ کو سابق صدرکو جیل میں رکھنے کا نہیں سوچنا چاہیے۔ احمد رضا قصوری کا کہناتھا سابق صدر پاکستان کی گرفتاری کوپوری دنیا دیکھ رہی ہے اوراس سے دنیا میں پاکستان کا درست امیج نہیں جارہا، عدلیہ کے لیے پاکستان کے سابق صدربارے ایسا امیج جانا لمحہ فکریہ ہے،،